امریکی صدر ٹرمپ کی لاڈلی بیٹی ایوانکا، بھارت کی بھی لاڈلی بن گئی


(ویب ڈیسک): بھارتی وزیراعظم مودی ایوانکا کو خوش کرنے کے لئے، خوشامدوں پر اتر آئے مزیدار، روایتی کھابوں سے خاطر تواضع کی، حیدر آباد کے نظام خاندان کو بھی ناراض کردیا۔

 

امریکی صدر ٹرمپ کی لاڈلی بیٹی ایوانکا ، بھارت کی بھی لاڈلی بن گئی، مودی سرکار تو دلکش امریکی دختر اول کا دل جیتنے کے لئے پورے جتن کررہی ہے، شاندار فلک نما ہوٹل میں عشائیے میں کھانوں کی لائن لگا دی، گوشت شکم پوری کباب، ملائی کوفتے، مرغ پستہ، انواع و اقسام کے سوپ اور سویٹ ڈشز ڈائننگ ٹیبل کی زینت بنے، عشائیے میں سابق حکمران نظام خاندان کے چشم و چراغ کو مدعو ہی نہیں کیا گیا۔

 

عالمی کانفرنس کے موقع پر مودی نے ایوانکا کا ہاتھ پکڑا، تو چھوڑنے کو دل ہی نہیں چاہا، ایوانکا کے ساتھ سرگوشیاں بھی کرتے رہے، ایوانکا کے لئے خوبصورت نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔

 

ایوانکا بھی جس تقریب میں جاتی ہیں، میڈیا اور لوگوں کی نظریں انہی پر ٹکی ہوتی ہیں۔