دنیا میں نام روشن کرنے والے کرکٹر سعید اجمل نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا


 اسلام آباد(24نیوز): باؤلنگ ایکشن ایسا کے بڑے بڑے بلے بازوں کو ناکوں چنے چبوا دیتے بات کر رہے ہیں باؤلنگ کا جادو چلانے والے کرکٹ لیجنڈ سعید اجمل کی جنہوں نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا ہے کہتے ہیں صرف ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے لیکن وہ بھی ملک سے باہر قومی ہیرو کرکٹ کیریئر کی باتیں کرتے کرتے آبدیدہ ہو گئے۔

آئی سی سی پر بھی خوب تنقید کی۔اپنے کیرئر میں 35 ٹیسٹ 113ایک روزہ اور 64ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے اور دنیا میں نام روشن کرنے والے کرکٹ لیجنڈ سعید اجمل نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔ راولپنڈی میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کھیلنے کے بعد سعید اجمل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

اپنی کمال کی جادوئی باؤلنگ سے بڑے بڑے بلے بازوں کا ناکوں چنے چبوانے والے پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل نے ٹی 20 کے علاوہ ہرطرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آف سپنرز کو ختم کیا جا رہا ہے آئی سی سی فارمولہ صرف پاکستان پر نہیں دوسرے ممالک پر بھی لاگو ہونا چاہیے۔

سعید اجمل ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے، سعید اجمل نے کہا کہ آج بوجھل مگر مطمئن ہوں، لیجنڈ کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ زیادہ تر توجہ کرکٹ اکیڈمی پر مرکوز رہے گی۔