پاک فوج کے بہادرسپاہیوں نے سیکورٹی یقینی بنائی ہے: آرمی چیف 

پاک فوج کے بہادرسپاہیوں نے سیکورٹی یقینی بنائی ہے: آرمی چیف 


 اسلام آباد(24نیوز): آرمی چیف کاباجوڑایجنسی میں پاک افغان سرحد کا دورہ، دہشتگردوں کے آر پار آنے جانے کی روک تھام کے موثر اقدامات، پاک افغان باڈر پر باڑ لگانے اور نئی چیک پوسٹوں پر آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پِی آر کےمطابق باجوڑایجنسی کےدورے میں آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی،آرمی چیف کو بتایا گیا کہ پاک افغان سرحد پر نئے ٹریک بننے سے مقامی آبادی کو سہولیات میسر آئی ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی آمدورفت کی روک تھام قابل تحسین ہے۔ پاک فوج کےبہادرسپاہیوں نے سیکورٹی یقینی بنائی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پشاور میں فاٹا کےعلماء سے ملاقات بھی کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نےعلاقے میں امن وامان کی بحالی میں علماء کی معاونت کو سراہا۔علماء کےتعاون کوعلاقائی امن کے لیے آرمی چیف نے اہم قرار دیا۔علماء نے متفقہ طور پر دہشتگردی کی مذمت کی۔آرمی چیف نےانسداد دہشتگردی میں سیکورٹی فورسزکی معاونت کو سراہا۔