پرویزمشرف نےاپنے دورحکومت میں مضبوط بلدیاتی نظام دیا: میاں محمود الرشید

پرویزمشرف نےاپنے دورحکومت میں مضبوط بلدیاتی نظام دیا: میاں محمود الرشید


 لاہور (24 نیوز): پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے لاکھ اختلاف، لیکن انہوں نے اپنے دور حکومت میں مضبوط بلدیاتی نظام دیا۔

 

ڈسٹرکٹ اسمبلی مانسہرہ کے منتخب نمائندوں سے ملاقات کے دوران اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتیں جتنا مرضی جمہوریت کا راگ الاپ لیں، لیکن بلدیاتی نظام جب تک طاقتور نہیں ہوتا تب تک اختیارات کی منتقلی نہیں ہوتی۔ پرویز مشرف سے جتنا مرضی اختلاف کرلیں، لیکن انہوں نے طاقتور بلدیاتی نظام دیا۔

 

میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ شکار کا موسم ہے قطری شہزادے شکار کی تلاش میں آئے ہیں، شاید نواز شریف کو راضی کرنے کی کوشش کرنے آئے ہیں، لیکن اس سے پہلے نواز شریف اور اسحاق ڈار نے انہیں پاکستان لانے کی بہت کوشش کی لیکن مشکل حالات میں قطری شہزادے نہیں آئے۔

 

مانسہرہ ڈسٹرکٹ اسمبلی کے وفد کی نمائندگی ڈسٹرکٹ نائب ناظم غلام مرتضیٰ نے کی، وفد میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، قومی وطن پارٹی کے نمائندے شامل تھے۔