اقتدار کی سینچری،تقریب جاری


اسلام آباد( 24نیوز )تحریک انصاف کے اقتدار کی سینچری مکمل ہونے پر اسلام آباد کے جناح کنونشن سنٹر میں تقریب جاری ہے،جس میں وزیر اعظم عمران خان ،وفاقی ،صوبائی وزراء،پی ٹی آئی کے ارکان قومی ،صوبائی اسمبلی،سینیٹرز شریک ہیں۔

کفایت شعاری کو فروغ دیا

وزیر اعظم کے معاون خصوصی ارباب شہزادنے کہا ہے کہ ہم نے درست سمت کا تعین کیا،ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس ،بجلی سستی کی،پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کیلئے اقدامات کیے،کفایت شعاری کو فروغ دیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں شجر کاری مہم جاری ہے،جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کی طرف سفر جاری ہے،فاٹا کے انضمام کیلئے بدتدریج کا ہورہا ہے،لوکل حکومتوں کا با اختیار نظام لایا جارہا ہے،بیرون ملک اثاثوں کی واپسی کیلئے یونٹ تشکیل دے دیا ہے۔

”رکھ دی ہے بنیاد نئے پاکستان کی“

موجودہ حکومت کا 100 روزہ پلان ،مرکزی تقریب آج کنونشن سنٹر میں ہوگی ،، 100 روزہ تقریب سہہ پہر تین بجے شروع ہوگی،تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، وزیر اعظم کے خطابات اور غیر ملکی دوروں میں کامیابیاں تقریب میں دکھائی جائی گیں۔

تقریب کا عنوان ”رکھ دی ہے بنیاد نئے پاکستان کی“ رکھا گیا ہے،وزارتوں اور ڈویژنوں کی الگ الگ پرفارمنس کے بجائے مشترکہ حکومتی کارکردگی پیش کی جائے گی ،تقریب میں شرکت کیلئے وفاقی وزرا، وزیر اعظم کے مشیران اور معاونین خصوصی کو مدعو کیا گیا ہے، پی آٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی و ارکان سینیٹ کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

تقریب میں موسیقی کا تڑکا بھی لگایا جائے گا، گلوکار نجم شیراز ملی نغمہ پیش کریں گے،"رکھ دی ہے بنیاد نئے پاکستان کی " 100روزہ تقریب کی ٹیگ لائن ہوگی، وزیر اعظم کے مشیر ارباب شہزاد 100 روزہ پلان کے ٹیکنیکل پہلوﺅں پر روشنی ڈالیں گے ، وزیر اعظم عمران خان مرکزی تقریب سے خطاب میں 100 روزہ کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔

یادر رہے وزیر اعظم عمران خان نے رواں سال 18اگست کوحلف اٹھایا تھا اور اٹھائیس اگست تک ابتدائی کابینہ مکمل کی گئی ،کل رات 12بجے حکومت کے سو دن مکمل ہوگئے ہیں۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس۔۔رپورٹ دیکھیئے