ایک سال کے کام کو تین ماہ میں مکمل کرلیا گیا ،سدھو


اسلام آباد( 24نیوز )کرتار پور امن راہداری کھلنے سے سابق بھارتی کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو دنیابھر کے 12 کروڑ خصوصاً بھارت کے ڈھائی کروڑ سکھوں کے ہیرو بن چکے ہیں،سدھوبھارتی پنجاب کے آئندہ وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں۔

بھارتی سیاستدان اورسابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو دنیا بھرکے نانک نام لیواوں کے ہیرو بن گئے،اگرچہ بھارتی انتہا پسند اور میڈیا سدھو کے خلاف پراپیگنڈا کر رہا ہے،مگر کرتارپور راہداری کاسنگ بنیاد رکھے جانے سے بھارت میں رہنے والے سکھوں میں سدھو کامقام بہت بڑھ گیا۔

راہداری کھلنے سے سدھوکوسیاست میں بہت فائدہ ہو گا۔وہ بڑی آسانی سے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بن سکتے ہیں،سدھو اس وقت کانگریس کے ٹکٹ پر ایم ایل اے اور بھارتی پنجاب میں وزیربلدیات وسیاحت ہیں،سدھو کے وزیر اعلیٰ بننے سے بھارتی پنجاب میں کانگریس کی واپسی بھی ہو سکتی ہے،بھارتی پنجاب کی 77 فیصد آبادی سکھوں پرمشتمل ہے۔

سال کے کام کو تین ماہ میں مکمل کرلیا گیا:سدھو

بھارت واپسی جاتے ہوئے واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی حکومتوں نے امن کیلئے بہتر فیصلہ کیا، 70سال کے کام کو تین ماہ میں مکمل کرلیا گیا،دشمنی کی اس روش کا خاتمہ کرنا ہوگا۔