امریکی باشندوں کی اوسط عمر میں کمی واقع

امریکی باشندوں کی اوسط عمر میں کمی واقع


24 نیوز : امریکا میں اوسط عمر میں مزید کمی کے آثار نمایاں, عمر میں کمی کی وجہ منشیات کا زیادہ استعمال ہے،  امریکا کے نیشنل سینٹر برائے ہیلتھ اسٹیٹسٹکس نے  رپورٹ جاری کردی۔

امریکی حکومت نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ ملک کے اندر شہریوں کی اوسط عمر میں کمی واقع ہوئی ہے، اس کی بنیادی وجہ منشیات کے استعمال میں اضافہ بتایا گیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق امریکا میں 2017 کے دوران گزشتہ برسوں کے مقابلے میں منشیات کا زیادہ استعمال دیکھا گیا ہے اور اس کی شرح 9.6 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے 2016 میں منشیات کے استعمال کی شرح محض 3.7 فیصد تھی،  2016 کے مقابلے میں امریکی شہریوں کی اوسط عمر میں 0.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور یہ اب 78.6 فیصد ہو گئی ہے۔