چکوال: کار سوار دو نوجوانوں کی پر اسرار موت، پولیس حقائق جاننے میں ناکام

چکوال: کار سوار دو نوجوانوں کی پر اسرار موت، پولیس حقائق جاننے میں ناکام


چکوال (24نیوز) چکوال میں دو نوجوان  چچا زاد  بھائیوں کےجاں بحق ہونے  کا المناک واقعہ پیش آیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق چکوال کے علاقے دھرابی ڈیم کے قریب سے جلی ہوئی کار  سے دو افراد کی مسخ شدہ اور جھلسی ہوئی لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ مرنے والوں کی  شناخت حمیس علی  اور عدنان علی عرف کاجو  کے طور پر کی گئی ہے۔ تاہم پولیس ابھی تک جاننے میں ناکام ہے کہ نوجوان کار حادثہ میں جاں بحق ہوئے یا ان کا قتل کیا گیا۔ 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔