حکومت کے 100 دن: کامیابیوں، ناکامیوں اور تنازعات پر ایک نظر

حکومت کے 100 دن: کامیابیوں، ناکامیوں اور تنازعات پر ایک نظر


اسلام آباد(24نیوز) تحریک انصاف کی حکومت نے وعدے کے مطابق اقتدارکے ابتدائی سوروز کے دوران کیاحاصل کیا؟ اسے کن کامیابیوں، ناکامیوں اورتنازعات کاسامناکرنا پڑا؟

وزیراعظم نے انتخابی مہم کے دوران عوام سے کئی وعدے کیے،اقتدار سنبھالنے کے ابتدائی سوروزمیں تبدیلی لانے کی یقین دہانیاں بھی کرائیں لیکن ان سو روزمیں حکومت کئی تنازعات اور مشکلات کی زد میں بھی رہی۔

1: حکومت نے ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کو سیاسی دباو پر تبدیل کیا۔

2: سیاسی اثرورسوخ پر آئی جی اسلام آباد کی ایک فون کال پر چھٹی ہوئی.

3: آئی جی پنجاب کی تبدیلی کی گئی لیکن سپریم کورٹ نے اقدام معطل کر دیا.

4: آئی جی پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے بعد سربراہ پولیس ریفارمز کمیشن ناصر درانی نے عہدے سے استعفیٰ دیا۔

5: حکومت نے ڈی سی گوجرانوالا کو یوٹرن نہ لینے پر فارغ کردیا.

6: وزیراعظم عمران خان نے وعدے کے برعکس آئی ایم ایف سے رجوع کی منظور دی.

7: تحریک انصاف کی حکومت میں گیس اور بجلی کے ٹیرف میں اضافہ ہوا۔

8: حکومت نے پنجاب میں ٹیکسٹائیل ملز کو سستی گیس کا وعدہ کیا جو وفا نہ ہوا.

9: وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ہیلی کاپٹر پر 50 سے 55 روپے فی کلو میٹرخرچ کے بیان نے بڑا تنازع کھڑا کیے رکھا.

10: وزیراعظم کا یوٹرن کے دفاع میں بیان تنازع کا شکار رہا،عمران خان نے کامیاب لیڈر کی نشانی یوٹرن کو قرار دیا۔

11: وزیراعظم نے عثمان بزدار کو تبدیلی کی علامت قرار دیا۔

12: کرپشن الزامات پر بابر اعوان کو مستعفیٰ ہونا پڑا۔

13: سعودی عرب کو سی پیک میں پارٹنر بنانے کا اعلان کیا گیا.

14: سی پیک پر حکومتی بیانات کے بعد ان سے یوٹرن لے کر انکار کیا گیا.

15: عوامی شکایات کے لیے پاکستان سٹیزن پورٹل کا قیام عمل میں لایا گیا.

16: پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبے کا اعلان ہوا۔

17: روشنی کی رفتار سے ٹرین لانے کا اعلان بھی ہوا۔

18: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نائیکوپ کی شرط ختم کردی گئی.

مزید اہم خبریں جانئے: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/featured

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔