زرمبادلہ کے ذخائر دوبارہ کم ہونے لگے

زرمبادلہ کے ذخائر دوبارہ کم ہونے لگے


کراچی ( 24 نیوز ) سعودی عرب سے ملنے والی امداد سے زرمبادلہ کے ذخائر میں جو اضافہ ہوا تھا وہ دوبارہ کم ہونا شروع ہوگیا، چار روز میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 23 ارب ڈالر سے زائد کی کمی ہو گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آغاز پر سعودی عرب سے ملنے والے ایک ارب ڈالر کے بعد مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 8 ارب 29 کروڑ 39 لاکھ ڈالر ہوا تاہم غیر ملکی قرضوں کی واپسی، سود اور دوسری سرکاری ادائیگیوں پر 23 کروڑ 15 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے، جس سے مرکزی بینک کے پاس 8 ارب 6 کروڑ 24 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے پاس ذخائرمیں 8 کروڑ 17 لاکھ ڈالر کا اضافہ رکارڈ کیا گیا اور ان کا حجم 6 ارب 51 کروڑ 2 لاکھ ڈالر ہوگیا،جس کے باعث زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 14ارب 57 کروڑ 26 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔ یاد رہے کہ ایک ارب ڈالر کے نئے قرض کے باوجود سو روز کے دوران مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 ارب ڈالر سے زیادہ کی کمی ہو چکی ہے۔