لڑکیوں کو چھیڑتے ہو شرم نہیں آتی؟ طالبات نے تھپڑوں کی بارش کردی

لڑکیوں کو چھیڑتے ہو شرم نہیں آتی؟ طالبات نے تھپڑوں کی بارش کردی


پشاور(24نیوز) پشاور میں طالبات نے چھیڑخانی کرنے پر دو اوباشوں کی درگت بنا ڈالی۔ طالبات سے تھپڑ کھانے کے بعد موٹر سائیکل سواروں نے بھاگ کر جان بچائی۔

لڑکیوں کو چھیڑنے کا ایسا انجام ہوگا کسی نے سوچا نہ تھا، پشاور میں طالبات نے دو اوباشوں کی خوب پٹائی کردی۔ طالبات نے جواب میں خوب سبق سکھایا اور تھپڑ مار مار کر درگت بنا دی۔  چھیڑ چھاڑ کرنے والا اوباش پٹائی کے بعد بھاگا تو طالبہ نے پھر بھی پیچھا کیا۔ اس موقع پر پاس کھڑے افراد  تماشا دیکھتے رہے۔

ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔