شہر قائد کے باسی مہنگے داموں دودھ خریدنے پر مجبور

شہر قائد کے باسی مہنگے داموں دودھ خریدنے پر مجبور


کراچی(24نیوز) شہر قائد کے باسی مہنگے داموں دودھ خریدنے پر مجبور ہیں، شہری پریشان ہیں، کہتے ہیں احتجاج کے باوجود حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

دودھ ہر گھر کی ضرورت ہے مگر اس کے بڑھتے نرخ نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔کراچی کی انتظامیہ کہتی ہے دودھ 94روپے پر فروخت ہوگا لیکن دودھ فروش یہ بات ماننے کو تیار نظر نہیں آتے اور فی لیٹر دودھ 110 روپے میں فروخت کررہے ہیں۔کراچی انتظامیہ نے دودھ فروشوں کو جرمانے کرنے کا اعلان کیا تھا، چند مقامات پر کارروائیاں بھی کی گئیں لیکن شہریوں کو پھر بھی سرکاری قیمت پر دودھ نہیں مل سکا۔

سندھ ہائیکورٹ نے بھی دودھ کی گرانی کا نوٹس لے رکھا ہے، عدالت نے 5دسمبر کو اس معاملے پر متعلقہ حکام کو بھی طلب کررکھا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔