انڈونیشیا میں مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 188 افراد جاں بحق

انڈونیشیا میں مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، 188 افراد جاں بحق


جکارتہ(24نیوز) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں مسافر طیارہ پرواز بھرنے کے صرف دس منٹ بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا ، بوئنگ 737 طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 188 افراد سوار تھے ۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں کم قیمت پر سفری سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی "Lion Air" کا ایک مسافر طیارہ گزشتہ روز گر کر تباہ ہو گیا، انڈونیشیا کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق طیارے میں 188 افراد سوار تھے،طیارہ دارلحکومت جکارتہ سے شہر پنگکال جاتے ہوئے سمندر میں گر کر تباہ ہوا، انڈونیشیائی حکام نے حادثے کی تصدیق کر دی ہے،تباہ ہو نے والے طیارے کا ملبہ مل گیا ہے حادثہ کی اصل وجہ کیا بنی ابھی اس کے متعلق حتمی رپورٹ نہیں پیش کی گئی.

ریسکیو ایمرجنسی کے ترجمان یوسف لطیف کا کہنا تھا کہ طیارے نےصبح 6 بجکر 20 منٹ پر اڑان بھری ، ابھی 10 منٹ گزرے تھے کہ اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا ، طیارے کے کپتان سے متعد د بار رابطہ کرنے کی کو شش کی گئی مگر کوئی جواب موصول نہ ہوا، ان کا کہنا تھا ریسکیو ٹیم نے اس بات کی تصدیق کی  کہ طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوچکا ہے اور کسی کے بچنے کی کو ئی اطلاع نہیں ملی ۔

ریسرچ ٹیم کو  تباہ ہو نے والے طیارے کا ملبہ سمندر سے مل گیا ہے ، فضائی کمپنی کو ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ طیارے کو حادثہ کیسے پیش آیا ، تاہم اس سلسلے میں ریسکیواور تحقیقاتی ٹیموں کی کو شش جاری ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔