جاپانی شہزادی نے محبت کیلئے تخت و تاج ٹھکرا دیا

جاپانی شہزادی نے محبت کیلئے تخت و تاج ٹھکرا دیا


 ٹوکیو( 24 نیوز)بادشاہت چھوڑ کر ایک اور جاپانی شہزادی نے عام شخص سے محبت کی شادی کرلی،شہزادی آیاکو نے شپنگ کمپنی کے غریب ملازم سے شادی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کی تیسری شہزادی نے محبت کے لئے تخت و تاج ٹھکرادیا ،شہزادی آیاکو نے شپنگ کمپنی میں ملازمت کرنے والے 32 سالہ کائی موریو سے شادی رچا لی، شہزادی کی جانب سے عام شخص سے شادی کیے جانے کے بعد انہیں شاہی اعزازات سے ہاتھ دھونا پڑے گا، کیوںکہ وہ اب وہ شاہی خاندان کا حصہ نہیں رہیں۔

جاپانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شاہی خاندان کی مزید ایک شہزادی آئندہ 2 سال میں ایک عام شخص سے شادی کرنے والی ہیں، واضح رہے کہ جاپان کے شاہی خاندان کو دنیا کے قدیم ترین شاہی خاندانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔