اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا


اسلام آباد(24نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر ساٹھ پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک مارکیٹ میں قیمت میں سولہ پیسے اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت ایک سو بتیس روپے اکسٹھ پیسے ہوگئی۔

امریکی ڈالر کی اونچی اڑان ایک بار پھر جاری، ہفتے کے پہلے روز ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 70 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا،  تاہم اسٹیٹ بینک کے مطابق دن کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 16 پیسے اضافے سے 132 روپے 61 پیسے رہی، یورو8 پیسے مہنگا ہو کر 150 روپے 78 پیسے اور برطانوی پاونڈ 83 پیسے مہنگا ہو کر 169 روپے 93 پیسے کا ہوگیا۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق کلوزنگ پر ڈالر کی قیمت فروخت 60 پیسے کے اضافے سے 132 روپے 90 پیسے رہی،  اوپن مارکیٹ میں یورو ایک روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 151 روپے کا ہو گیا جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت 171 روپے پر مستحکم رہی۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔