سری لنکا میں آئینی بحران سر اٹھانے لگا

سری لنکا میں آئینی بحران سر اٹھانے لگا


کولمبو(24نیوز) سری لنکا میں آئینی بحران سر اٹھا نے لگا، صدر سری سینا کی جانب سے سری لنکن وزیراعظم رانیل وکراما سنگھے کی برطرفی کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔

چھبیس اکتوبر کو سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا نے 26 نومبر تک پارلیمنٹ کو معطل کرتے ہوئے وزیرِ اعظم رنیل وکراماسنگھے اور ان کی کابینہ کو برطرف کردیا تھا۔صدر کے اس اقدام کے بعد سری لنکا میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں شہری وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کی بحالی کے لئے سڑکوں پر آگئے ہیں ۔

اتوار کو سری لنکن صدر کے حامیوں کا ایک گروہ معزول کابینہ کے وزیر پیٹرولیم کے دفتر کے باہر مظاہرہ کررہا تھا، اس دوران مظاہرین نے وزیرپیٹرولیم ارجنا رانا ٹنگا کو دفتر میں محصور کردیا جس پر ان کے محافظ نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے سابق کپتان رانا ٹنگا کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔