آئی سی سی نے تازہ ٹی 20 رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے تازہ ٹی 20 رینکنگ جاری کردی


دبئی ( 24 نیوز ) ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کو تاریخی شکست کےبعد قومی ٹیم کو انعام مل گیا،  پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی،بابراعظم بیٹنگ میں پھر ٹاپ پوزیشن پر آگئے جبکہ باؤلنگ میں شاداب خان کادوسرا نمبر، عماد وسیم کی بھی ٹاپ ٹین میں واپسی ہو ئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے تازہ ٹی 20 رینکنگ جاری کردی، یو اے ای میں آسٹریلیا کو پہلی بار تین صفر یعنی کلین سویپ کرنے پر پاکستان کی ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی۔بلے بازوں کی انفرادی رینکنگ میں بھی پاکستان کا راج ہے،کینگروز کے خلاف 68،45 اور50 رنز کی سپر اننگز کھیلنے والے بابراعظم کو تحفہ مل گیا،چار درجے ترقی سے دوبارہ نمبر ون بیٹسمین بن گئے ہیں جبکہ فخر زمان 5 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

باؤلنگ میں شاداب خان کی دوسری پوزیشن برقرار ہے، آسٹریلیا کو تگنی کا ناچ نچانے والے عماد وسیم 14 درجے ترقی سے ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے, جن کا رینکنگ میں دسواں نمبر ہے۔پاکستانی آل راؤنڈر فہیم آشرف باؤلنگ رینکنگ میں 16ویں نمبر پر آگئے جبکہ حسن علی نے بھی رینکنگ بہتر بناتے ہوئے 21 ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔