میکسکو: مردوں کو یاد کرنے کے حوالے سے پریڈ، ہزاروں افراد کی شرکت

میکسکو: مردوں کو یاد کرنے کے حوالے سے پریڈ، ہزاروں افراد کی شرکت


24نیوز: میکسیکو میں ایک پریڈ منعقد کی گئی جس میں مردہ لوگوں کے لیے منائی جانے والی سالانہ تقریبات کا آغاز کیا گیا۔ یہ پریڈ پہلی مرتبہ 2016 میں منعقد کی گئی تھی.

میکسیکو میں ایک پریڈ منعقد کی گئی جس میں مردہ لوگوں کے لیے منائی جانے والی سالانہ تقریبات کا آغاز کیا گیا۔اس سال کی پریڈ کا مرکزی خیال ہجرت تھا۔

شہری حکومت نے پریڈ کو ان مہاجرین کے نام کیا جو ’ٹرانزٹ‘ کے دوران ہلاک ہو گئے۔ ہزاروں کی تعداد میں افراد نے کھوپڑیوں پر رنگ و روغن کیا ہوا تھا، رنگین کپڑوں کے ساتھ ساتھ اور باڈی پینٹ کیا ۔

پریڈ میں ہزاروں افراد شامل تھے، لائیو موسیقی کے ساتھ ساتھ کرتب بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔