پنجاب حکومت کا خصوصی بچوں کو مفت علاج فراہم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا خصوصی بچوں کو مفت علاج فراہم کرنے کا فیصلہ


فیصل آباد ( 24 نیوز ) ہر منگل ڈاکٹروں کی ٹیم خصوصی بچوں کے اسکولوں میں جا کرمعائنہ کرے گی، بچوں کو بہترعلاج کے لیے ٹیچنگ اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے خصوصی بچوں کو مفت علاج فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ہر ہفتے منگل کے روز ڈاکٹرز کی ٹیم خصوصی بچوں کے اسکولوں میں جاکر انکا معائنہ کریں گی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد آصف شہزاد کا کہنا ہے کہ خصوصی بچوں کوخاص مرض میں بہتر علاج کےلیے ٹیچنگ اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ضلع بھر میں خصوصی بچوں کے سرکاری سطح پر  پندرہ اسکول ہیں، جن کے نزدیک ڈسپنسری کے ڈاکٹروں کی ڈیوٹیاں لگائی دی گئی ہیں، ڈاکٹرز اور ڈسپنسر پر مشتمل ٹیم خصوصی بچوں میں امراض کا معائنہ کریں گے۔ خصوصی بچوں کے علاج معالجہ سے متعلق رپورٹ ماہانہ کی بنیاد پر حکومت پنجاب کو بھجوائی جائے گی۔