فائرنگ سے زخمی جے یو آئی(ف) کے رہنما چل بسے



پشاور(شاہد خان )جے یو آئی (ف) باجوڑ کے سینئر رہنماء مفتی سلطان محمد پشاور کے سی ایم ایچ میں دم توڑ گئے، وہ گزشتہ روز باجوڑ کی تحصیل ماموند میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے ۔

پیر کے علی الصبح ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند علاقہ بدان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے جمعیت علمائے اسلام (ف) باجوڑ کے سینئر رہنماء اور تحصیل کے آمیر مفتی سلطان محمد پشاور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔

جاں بحق ہونیوالےکو ابتدائی علاج کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیاگیا تھا لیکن بعد ازاں مزید علاج  کیلئے بذریعہ ہیلی کاپٹرسی ایم ایچ پشاور منتقل کیاگیا تھا اور وہاں پر زیر علاج تھے کہ رات 11:00بجے سی ایم ایچ ہسپتال پشاور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer