آزادی مارچ فلاپ، وزیراعظم عمران خان کا اپوزیشن کو کرارا جواب



اسلام آباد( اویس کیانی)وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی،وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ پر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران کی زیر صدرات ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ا پوزیشن کے آزادی مارچ کی ٹائمنگ درست نہیں، آزادی مارچ ناکام ہوگیا اس کا کوئی خوف نہیں، اپوزیشن اب 4 سال انتظار کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ معاملات مذاکراتی کمیٹی دیکھے گی، کمیٹی مکمل طور پر بااختیار ہے، مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ جو معاہدہ ہوا ہے وہ ٹھیک ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔