تعلیم کے میدان میں لاہور بازی لے گیا

تعلیم کے میدان میں لاہور بازی لے گیا


  لاہور (24 نیوز) ٹائمز ہائیر ایجوکیشن نے دنیا کی بہترین جامعات کی درجہ بندی جاری کر دی، پاکستان کی 9 جبکہ لاہور سے چار جامعات دنیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔

 تفصٰیلات کے مطابق ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کی عالمی رینکنگ برائے سال 2018-19 جاری کردی۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سمیت پاکستان کی 9 یونیورسٹیز بھی عالمی رینکنگ میں شامل ہوئی ہیں۔ جی سی یو لاہور کی گزشتہ برس کے مقابلے رینکنگ میں بہتر ہوئی ہے اور پاکستان میں نویں سے چھٹے نمبر پر آگئی۔

 گزشتہ برس پاکستان کی 10 درسگاہیں ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی عالمی درجہ بندی میں اپنی جگہ بنا سکی تھیں جن میں جی سی یو نویں نمبر پر تھی جبکہ رواں برس صرف نو پاکستانی درسگاہیں عالمی رینکنگ میں اپنی جگہ بنا سکی ہیں جن میں جی سی یو لاہور چھٹے نمبر پر ہے۔

 عالمی رینکنگ میں پاکستان کی کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، نسٹ اسلام آباد، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان، یو ای ٹی لاہور ، یونیورسٹی آف لاہور ، ‏پیمز ارڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ ہیلتھ سائنسز لاہور شامل ہیں۔