انڈونیشیا میں زلزلے سے تباہی،350 زائد افراد جاں بحق،متعدد زخمی

انڈونیشیا میں زلزلے سے تباہی،350 زائد افراد جاں بحق،متعدد زخمی


جکارتہ( 24نیوز ) انڈونیشیا زلزلے سے لرز اٹھا ، جزیرے سولاویسی کے ساحلی شہر پالو میں گزشتہ روز آنے والے شدید زلزلے اور سونامی نے تباہی مچادی ہے،ساڑھے تین سو زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی تھی، جس سے سمندر میں 10 فٹ سے زیادہ بلند لہریں اٹھیں جس نے ساحلی شہر پالو میں تباہی مچادی، زلزلے کا مرکز پالو شہر کے قریب واقع ماہی گیروں کے قصبے ڈونگ گالا سے 27 کلو میٹر دور سمندر میں تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے متعدد زلزلے اور سونامی سے شہر میں عمارتیں اور سڑکیں بری طرح متاثر ہوئیں اور بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا، زلزلے کے باعث متعدد افراد بے گھر ہوگئے، جبکہ مقامی اسپتال کی عمارتیں گرنے کی وجہ سے متاثرین کو امداد کی فراہمی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں قدرتی آفت سے ہونے والے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا اور حکام کو متاثرین کی ہر ممکن امداد کی ہدایت کی۔