کتاب نہیں ،اب سمارٹ کارڈ چلے گا

کتاب نہیں ،اب سمارٹ کارڈ چلے گا


لاہور(  24نیوز  ) گاڑیوں کی رجسٹریشن بک ختم، محکمہ ایکسائز نے سمارٹ کارڈز کے اجرا کیلئے قیمت مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے پچھلے کافی عرصہ سے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن بکس ختم کرکے سمارٹ کارڈ شروع کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے تھے جس کے لیے اب ڈی جی ایکسائز کے آفس میں تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں، اسی حوالے سے سٹینڈنگ کمیٹی نے کارڈ کی قیمت 530 روپے مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔

 ایکسائز افسران کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے دوسرے ہفتے کارڈ کا اجرا ممکنہ طور پر شروع ہوجائے گا۔کارڈ سکیورٹی فیچرڈ ہوگا اور سکین کرنے پر گاڑی اور مالک کی تمام تفصیلات سامنے آجائیں گی۔