شہباز شریف کے نام پر پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑگئی


اسلام آباد( 24نیوز ) چیئرمین پی اے سی پرحکومت تذبذب کا شکار ہوگئی، فیصلہ شاہ محمود کی وطن واپسی پرہوگا، شہباز شریف کو نہ بنایا گیا تو ن لیگ سمیت اپوزیشن کا شدید ردعمل ہو گا، پی ٹی آئی قیادت کو آگاہ کردیاگیا۔
شہبازشریف کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی بنائیں یا نہ بنائیں،اس پرتحریک انصاف میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں،ذرائع کے مطابق وزیراعظم بھی فیصلہ کرنے میں مشکل صورتحال سے دوچار ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر وزیراعظم سے ملاقات میں شہباز شریف کو چیئرمین بنانے سے متعلق موقف پرقائم رہے۔
شاہ محمود سمیت تحریک انصاف کے کئی سینئر رہنماوں کو قائد حزب اختلاف کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر تحفظات ہیں جبکہ اسپیکراپوزیشن سے ورکنگ ریلیشن شپ کو بہتر بنانے کیلیے عہدہ اپوزیشن کو دینے پر بضد ہیں،شاہ محمود قریشی کی واپسی پر تحریک انصاف کی کمیٹی شہباز شریف کو چیئرمین بنانے یا نہ بنانے کے بارے اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی۔
پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے بھی قائد حزب اختلاف کو چیئرمین نہ بنائے جانے پر مزید سخت ردعمل آئے گا۔