کیا حکومت منی لانڈرنگ کی رقم واپس لا پائے گی؟

کیا حکومت منی لانڈرنگ کی رقم واپس لا پائے گی؟


اسلام آباد(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف  کی حکومت منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھیجی گئی رقم واپس لانے کیلئےسیاسی نعرہ تو لگا رہی ہے لیکن کیا یہ سرمایہ واپس لایا بھی جا سکے گا یا نہیں؟

سابق حکومتوں کی طرح تحریک انصاف نے بھی بر سراقتدار آتے ہی یہ دعویٰ کیا کہ وہ بیرون ملک سے پاکستانی سرمائے کو واپس لائے گی۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی سوئٹزر لینڈ سے 200 ارب ڈالرز واپس لانے کا کہا تھا لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوئے۔ البتہ ن لیگ نے آرگنائزیشن فار اکنامک ڈویلپمنٹ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا جس کے تحت 68 ممالک سے صرف ٹیکس معلومات کا تبادلہ کیا جا سکتا ہے. 
پاکستان سےمنی لانڈرنگ کے ذریعے بھاری سرمایہ باہرمنتقل ہوتا ہے تاہم یہ سرمایہ واپس لانے کے لیے پاکستان کو اس ملک کے قانون کے مطابق یہ ثابت کرنا پڑتا ہےکہ یہ سرمایہ منی لانڈرنگ کے ذریعے بھیجا گیا۔ 
پی ٹی آئی حکومت نے سرمائے کی واپسی کی لیے ٹاسک فورس قائم کی ہے لیکن کسی بھی ادارے کے پاس براہ راست یہ اختیار نہیں کہ وہ کسی بھی ملک سے سرمایہ واپس پاکستان لاسکے۔ 

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔