سماجی تنظیم کا آلودگی کے خلاف انوکھا احتجاج

سماجی تنظیم کا آلودگی کے خلاف انوکھا احتجاج


حب(24 نیوز) صوبہ بلوچستان کا  شہر حب سب سے گندااور آلودہ شہر بن گیا , بڑھتی ہوئی آلودگی اور ذمہ داران کی غفلت کے سبب شہری رضاکار تنظیم کا منفرد انداز میں احتجاج، رضاکاروں نے شہریوں میں ماسک تقسیم کرکے آگاہی دی اور احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور گندگی سے شہری پریشان جبکہ گندگی اور ماحولیاتی آلودگی سے بیماریاں بھی پھیلنے لگیں۔محکمہ ماحولیات اور میونسپل کارپوریشن کی غفلت اور نااہلی کے خلاف سماجی تنظیم نےمنفرد  انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا۔

  سماجی تنظیم کے رضاکاروں نے لاڈلا نوید, غلام رسول بلوچ اور عبدالوکیل کی قیادت میں ماحولیاتی آلودگی اور شہر میں گندگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شہریوں میں ماسک تقسیم کیے۔