شربت فروش ارب پتی بن گیا

شربت فروش ارب پتی بن گیا


کراچی(24نیوز)کراچی کا شربت فروش بیٹھے بٹھائے ارب پتی بن گیا، اورنگی ٹاؤن کے رہائشی عبد القادر کے اکاؤنٹ میں سوا دو ارب پائے گئے۔

ارب پتی عبد القادر  کا کہنا ہے کہ  ایف آٗئی اے سے پتہ چلا کے میرے بینک اکاؤنٹ میں سوا دو ارب روپے ہیں ، میں پڑھا لکھا نہیں ہوں اور 40 گز کے مکان میں رہائش پذیر ہوں ، مجھے نہیں پتہ کے اکاونٹ میں پیسے کہاں سے آئے۔اس موقع پر اس کا مزید کہنا تھا کہ نہ میرے پاس چیک بک ہے اور نہ بینک اکاونٹ سے متعلق کچھ پتہ ہے،  کچھ سال قبل نجی ادارے میں کام کرتا تھا، ہوسکتا ہے انہوں نے بینک اکاؤنٹ کھلوایا ہو ۔ 

دوسری جانب پولیس نے عبد القادر کے گھر کے اطراف میں پولیس تعینات کردی ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔