حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ


اسلام آباد(24نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی پٹرولیم مصنوعات میں قیمتیں بڑھانے کی سمری حکومت نے مسترد کر دی۔بنی گالہ میں اجلاس کے دوران  وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ اکتوبر میں پیٹرولیم کی قیمتیں برقرار رہیں گی، حکومت اکتوبر میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالے گی۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی گئی تھی جس میں پٹرول اور ڈیزل 4، 4 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی.

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔