ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان نے تین ٹا ئٹلز اپنے نام کر لیے

ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ: پاکستان نے تین ٹا ئٹلز اپنے نام کر لیے


چنائی(24 نیوز)بھارت میں کھیلے گئے ایشین جونئیر اسکواش چیمپین شپ میں پاکستان نے تین ٹا ئٹلز اپنے نام کر لیے، انڈر سیونٹین، فیفٹین اور نائنٹین کیٹگریز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے حارث قاسم نے ایشین جونئیراسکواش انڈر سیونٹین چیمپین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ بھارتی شہر چنائی میں کھیلے گئے فائنل میں حارث قاسم کا مقابلہ ملایشیا کےمحمد عامر کیساتھ ہوا، حارث قاسم نے پہلے دو سیٹ ہارنے کے باوجودٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پاکستان کے محمد حمزہ خان نے بھی انڈر 15 ایشین چیمپئن کا ٹائٹل جیت لیا، محمد حمزہ خان نے فائنل میں بھارت کے ارناو سرین کو سٹریٹ گیمز میں شکست دی۔

ایشین جونئیر اسکواش چیمپین شپ میں انڈر۔19کے مقابلوں میں عباس زیب ایشین چیمپین بن گئے, انہوں نے فائنل میں ہانگ کانگ کے چونگ لانگ کو آسان مقابلے کے بعد 0-3سے شکست دے دی۔انڈر۔13کے فائنل میں پاکستانی پلیئر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایشین جونیئر اسکواش چیمپین شپ میں شاندار کارکردگی پر وزیر مملکت فہمیدہ مرزا نے تما م کھلاڑیوں کو شاباش دی ہے, ان کا کہنا تھا کہ اسکواش سمیت دیگر کھیلوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ۔