’’جھکوں گا نہ بکوں گا، اب جنگ کروں گا‘‘ نواز شریف جذباتی ہو گئے


اسلام آباد( 24نیوز ) عمران خان کے لاہور میں پاور شو کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی بول پڑے لیکن انہوں نے تحریک انصاف کے جلسہ کے بارے میں صحافی کے سوال پر ایسا جواب دے دیا کہ سب دیکھتے ہی رہ گئے۔
جانتے ہیں انہوں نے کیا کہا،ٹھہریے پہلے یہ جانئے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ایجنڈے کو دس بیس سال مل جائیں تو ملک کی تصویر بدل سکتی ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران خان صاحب خیبر پی کے کا پنجاب سے موازنہ کریں،آپ نے اپنے صوبے میں کیا کیا ہے،سندھ والے مقابلہ کر لیں۔ اب بھی بچے بھوک سے مرررہے ہیں،کراچی میں گند اور کچرا ہے،لاہور کو دیکھ لیں کیسا خوبصورت شہر بنادیا،عوام بدل رہے ہیں،حالات بدل گئے ،وقت بدل گیا ہے،مشرف اندھیرے چھوڑ کر گیا۔

نواز شریف کارکنوں سے خطاب کے دوران جذباتی ہوگئے ،انہوں نے کہا کہ میں جھکوں گا نہیں،بکوں گا نہیں اب میں جنگ کروں گا،جس پر کارکن جذباتی ہوکر نعرے لگانے لگے،جس پر نواز شریف کی بھی آواز بھر آئی ۔
انہوں نے کہا ہے کہ آج پنجاب دیکھیں، پھر سندھ، کے پی کے اور بلوچستان دیکھیں، لاہور دیکھیں اور دیگر شہر دیکھیں، دور دور تک کوئی مقابلہ اور موازانہ نظر نہیں آتا، فرق صاف ظاہر ہے، (ن) لیگ جب بھی آئی ہمیشہ ترقی کے ایجنڈے پر عمل کیا، آج ملک میں انفرا اسٹرکچر بن رہا ہے، اسلام آباد میں نیا ائیرپورٹ دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے، میں اس کا افتتاح نہیں کرسکا، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اس میں ہماری خدمات ہیں، ملک کی ترقی اور خوشحالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی تقریر کا متن صرف " میں " تھا:شہباز شریف
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے ایجنڈے کو دس بیس سال مل جائیں تو ملک کی تصویر بدل سکتی ہے، ایک نیا پاکستان بن جاتا لیکن یہاں کام کرنے کون دیتا ہے، ٹانگیں کھینچنے والے کھینچتے رہے، کبھی کوئی صدر، کبھی فوجی ڈکٹیٹر۔
انہوں نے کہا ہے کہ عدالتوں میں جو کچھ ہورہا ہے سب کے سامنے ہے،یہ مصنوعی فیصلہ ہورہا ہے، اس پر عملدرآمد ممکن ہی نہیں، جو اس طرح کے فیصلے دے رہے ہیں وہ پچھتائیں گے کیونکہ یہ پاکستان کےمفاد میں نہیں ہے، 70 سالوں میں یہی کچھ ملک میں دیکھا، کسی ہمسایہ ملک میں اس طرح کے مناظر نہیں دیکھے، بنگلا دیش میں بھی یہ مناظر نظر نہیں آتے، ہماری کہانی بہت دکھی افسوسناک ہے، دعا ہے اللہ ہمارا مستقبل اچھا کرے۔مفتاح اسماعیل کے بجٹ پیش کیے جانے سے متعلق سوال پر (ن) لیگ کے قائد نے کہا کہ میں کیا کہہ سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا ہے کہ بھارت اور چین آپس میں دوستی کررہے ہیں لیکن افسوس کہ ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا،احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت اور چین آپس میں دوستی کررہے ہیں لیکن افسوس کہ ہم نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا، مجھے اقامے پر نا اہل کیا گیا جب کہ ججوں نے خواجہ آصف کو بھاری دل سے نااہل کیا، مجھے خوشی ہے کہ میرے دل پر کوئی بوجھ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے ’نئے پاکستان‘ کیلئے گیارہ نکات کا اعلان کر دیا

گزشتہ روز لاہور میں مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسہ کے حوالے سے صحافی نے جب سابق وزیراعظم سے سوال کیا تو نواز شریف نے جلسے پر بات کرنے سے معذرت کرلی اور کہا کہ یہ ہے عمران خان کی اصولی سیاست اور اس کی منہ بولتی تصویر، ہم ہولو نعرے پچھلے کئی سالوں سے سن رہے ہیں لیکن جب واسطہ پڑا تو پتا چلا، جو کچھ خیبرپختونخوا میں کیا دنیا کو پتا لگ گیا، اس کے مقابلے میں جو مرکز اور پنجاب میں ہوا کوئی مقابلہ نہیں۔