ایک اور امریکی سفارتکار کی گاڑی موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی


اسلام آباد(24نیوز) امریکی سفارتی اہلکار کی گاڑی موٹرسائیکل پر چڑھ دوڑی، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دو شہری زخمی ہوگئے، پنجاب پولیس بھی امریکیوں کی حامی نکلی زخمیوں کیخلاف ہی مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی اتاشی کرنل جوزف کے بعد ایک اور امریکی سیکنڈ سیکرٹری چاڈ ریکس آسبرن نے دو پاکستانیوں کو ٹکر مار دی۔

جیپ سوار امریکی سفارتکار نے سیکرٹریٹ چوک پر موٹر سائیکل سوار دو پاکستانیوں نزاکت اسلم اور محمد وسیم کو ٹکر دے ماری جس سے دونوں زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ اب کی بار مقدمہ ٹکرمارنے والے نہیں بلکہ ٹکرسے زخمی ہونے والوں کے خلاف درج کرلیاگیا۔پولیس نے ٹکرکی وجہ موٹرسائیکل سواروں کی غفلت اورلاپرواہی کوقراردیا۔جبکہ امریکی سفارت کارکو بیان اورمیڈیکل ٹیسٹ کرانے کے بعدرات گئے چھوڑدیاگیا۔

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار نزاکت اعوان اور وسیم معمولی زخمی ہوئے۔طبی امداد کے بعد دونوں زخمیوں کوڈسچارچ کردیا گیا۔