چیف جسٹس کا شیخ زاید ہسپتال میں لیورٹرانسپلانٹ یونٹ کی بندشکا ازخود نوٹس


لاہور(24نیوز) شیخ زاید ہسپتال کا لیورٹرانسپلانٹ یونٹ  بند، سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت، خواجہ سلمان رفیق سمیت مانیٹرنگ کمیٹی کے ارکان ڈھائی بجے طلب کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے شیخ زیداسپتال میں لیورٹرانسپلانٹ یونٹ کی بندش کیخلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور مانیٹرنگ کمیٹی کے ارکان کو ڈھائی بجے طلب کر لیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ 5ماہ سے شیخ زید اسپتال کا لیور ٹرانسپلانٹ یونٹ بند ہے۔جس پر ڈائریکٹر ٹیکنیکل نے عدالت کو بتایا کہ ڈونرکی موت ہونےسےٹرانسپلانٹ یونٹ بندکرنےکافیصلہ کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایک اور امریکی سفارتکار کی گاڑی موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی 

 چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ یونٹ بند کرنے کا اختیار ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کےپاس کہاں سےآگیا۔ ایک ڈونرکی موت سےآپ نےجگرکی پیوندکاری روک دی۔