عام انتخابات:جماعت اسلامی لاہور کیلئے اپنے امیدوار لے آئی


لاہور ( 24نیوز )انتخابات 2018, جماعت اسلامی نے بھی کمر کس لی، لاہور کیلئے جماعت اسلامی نے اپنے پتے شو کردیے، لاہور کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی , جماعت اسلامی قومی اسمبلی کے 13 اور صوبائی اسمبلی کے 17 حلقوں میں امیدوار لائے گی۔ لیاقت بلوچ، فرید احمد پراچہ، امیر العظیم، احسان اللہ وقاص دوبارہ انتخابی میدان میں قسمت آزمائی کریں گے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے لاہور کے حلقوں میں فائنل کیے گئے نام منظوری کے لیے متحدہ مجلس عمل کے اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔ امیدواروں کے نام ایم ایم اے کے اجلاس میں پارلیمانی بورڈ کے سامنے رکھے جائیں گے جو انکی حتمی منظوری دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے ’نئے پاکستان‘ کیلئے گیارہ نکات کا اعلان کر دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ان حلقوں میں ایم ایم اے میں شامل دیگر جماعتوں کے امیدوار بھی کھڑے ہوئے تو پوزیشن دیکھتے ہوئے امیدوار کا فیصلہ کیا جائے گا۔ لاہور کے حلقوں میں مرتب کی گئی فہرست کے مطابق این اے 123 سے میاں مقصود احمد ، این اے 124 سے چودھری شوکت، این اے 125 سے حافظ سلمان بٹ، این اے 126 فرید احمد پراچہ، این اے 128 منظور گجراور این اے 129 عامر خلیل کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔
این اے 130 لیاقت بلوچ، این اے 131 وقار ندیم وڑائچ ،این اے 132 چودھری اعجاز، این اے 133 احسان اللہ وقاص، این اے 134 چودھری محمودالاحد اور این اے 135 امیر العظیم کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:نیہ بھی پڑھیںواز شریف مزید دس بیس سال لینے کے خواہشمند

صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 146 ضیاء الدین انصاری، پی پی 147 چودھری ذولفقار ایڈووکیٹ، پی پی 149 شاید نوید ملک، پی پی 150 جبران سلمان بٹ، پی پی 151 حاجی ریاض الحسن، پی پی 155 زبیر احمد صدیقی، پی پی 156 چودھر ی منظور حسین گجر، پی پی 158 عامر خلیل، پی پی 161 وقار ندیم وڑائچ، پی پی 162 محمد خبیب نذیر، پی پی 163 اکرم سندھو، پی پی 165 حافظ محمود احمد، پی پی 166 احسان اللہ وقاص، پی پی 169 چودھری محمودالاحد، پی پی 167 امیر العظیم، پی پی 172 غلام حسین بلوچ اور پی پی 173 سے شیخ رحمت علی کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی کے ایک جبکہ صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں جماعت اسلامی کو امیدوار نہیں مل سکے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں