محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کلیئرکرنے کے لئے پر امید


24 نیوز: محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ آئندہ دوروز تک آنے کا امکان،ایکشن کلیئر ہونے کی صورت میں پروفیسر فوری طور پر باؤلنگ کرنے کے اہل ہوجائیں گے،پروفیسر کو باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کلیئر ہونے کی امید ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے پروفیسر محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ میں پاس ہوں گے یا فیل اس بات کا اعلان آئندہ دوروز تک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کلیئر ہونے کی صورت میں محمد حفیظ کی آل راونڈر کی حیثیت فوری طور پر بحال ہو جائے گی۔ ٹیسٹ کلیئر نہ کرسکنے کی صورت میں محمد حفیظ کو دوبارہ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ دینا ہو گا۔ علاوہ ازیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا کوچنگ سٹاف پر امید ہے کہ محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کلیئرکرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

دوسری جانب محمد حفیظ کو بھی اپنا ایکشن کلیئر ہونے کا یقین ہے۔ پروفیسر کا کہنا تھا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں بطور آل راؤنڈر بہترین کارکردگی دکھانے کو بے چین ہیں۔

گذشتہ برس سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوران محمد حفیظ کا ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد 17 اپریل کو پروفیسر نے انگلینڈ میں باولنگ ایکشن ٹیسٹ دیا تھا۔