رکشہ میں شارٹ سرکٹ، پارکنگ کی درجنوں جل گئیں


راولپنڈی(24نیوز)  کار پارکنگ میں موجود رکشہ میں شارٹ شرکٹ سے آتشزدگی آگ کے باعث پارکنگ میں درجنوں گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقہ بورنگ روڈ ڈھوک مٹکیال میں کار پارکنگ میں رکشہ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پارکنگ میں موجود دیگر گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:آصف علی زرداری نے’’دل دیاں گلاں‘‘نواز شریف سے کر ڈالیں 

  جس کے نتیجے میں 26 رکشے، 3 مہران گاڑیاں، 1 شہ زور اور 1 ایکسلائی کرولا مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔ ریسکیو ہلکاروں نے آگ پر آدھے گھنٹے بعد قابو پا لیا۔حادثہ میں کسی قسم کا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔