الیکشن2018ء، لیگی وزراء نے بڑی حکمت عملی تیارکرلی


لاہور(24نیوز) وفاقی وزیرریلوےخواجہ سعدرفیق جہاں نئی حلقہ بندیوں کےبعد دوحلقوں این اے ایک سوانتیس اوراین اے ایک سواکتیس سےمتحرک ہوگئے، وہیں اپنےامیدواروں کا چناؤ بھی کر لیا۔

24نیوز ذرائع کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے بعد شہر میں مسلم لیگ ن کے رہنما اپنے اپنے حلقوں کے حوالے سے متحرک ہوگئے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے این اے ایک سواکتیس سے الیکشن لڑنےکا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پربھی وہ الیکشن لڑیں  گے۔خواجہ سعدرفیق نےاپنےحلقہ سے ارکان اسمبلی  کے حوالےسے بھی ایم پی اے چودھری یاسین سوہل کو پی پی 162 اورمیاں نصیراحمد کو پی پی ایک سوتریسٹھ سے الیکشن لڑنے کا گرین سگنل دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی تقریر کا متن صرف " میں " تھا:شہباز شریف
 
خواجہ سعدرفیق نے اپنے بھائی صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کوبھی این اے 129 سے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلےمیں انتخابی مہم بھی شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیرریلوے نے کہا تھا کہ جہاں سے بھی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان الیکشن لڑیں گے وہ ان کےمقابلے میں وہاں سے الیکشن لڑیں  گے۔