ایران کا عالمی برادری کو دوٹوک جواب


 24نیوز: ایران نے فرانس پر واضح کردیا کہ کچھ بھی ہو ایٹمی پروگرام پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پانچ مئی کو شمالی اور جنوبی کوریا کی گھڑیاں ایک وقت بتائیں گی بھارت میں موٹرسائیکل ایمبولینس چل پڑی۔

 ایران نے عالمی برادری کو ایٹمی مسئلہ پر اپنے دوٹوک موقف سے آگاہ کردیا۔ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ کچھ بھی ہو ایٹمی پروگرام پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ یہ بات انہوں نے اپنے فرانسیسی ہم منصب امانوئل میکرون سے کہی، جنہوں نے ان سے فون پر بات کی۔ میکرون نے حسن روحانی پر زور دیا کہ ایران نئے ایٹمی معاہدے کے لئے مذاکرات میں شامل ہو۔

یہ بھی پڑھیں:کابل دھماکوں سے گونج اٹھا،25افراد جاں بحق, مرنیوالوں میں آٹھ صحافی بھی شامل
 
شمالی کوریا امن کی راہ پر چل پڑا۔ پہلے مرحلے پر اپنی گھڑیاں جنوبی کوریا کے ساتھ ملائے گا،،، اس وقت شمالی کوریا کا وقت جنوبی کوریا سے آدھا گھنٹہ آگے ہے۔ جو 5 مئی کو آدھا گھنٹہ پیچھے کردی جائیں گی۔روس کا سب سے بڑا بحری جہاز ’منسک‘شام سے واپس روس پہنچ گیا ہے، یہ جہاز 6 ماہ سے سمندر میں موجود تھا۔ روس کے شہر ’کیلن انگرٹ‘ پہنچنے پر جہاز میں سوار بحری اہلکاروں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ روسی جہاز بحیرہ روم میں متعدد سمندری مشقوں کے علاوہ شام میں آپریشن کیلئے سپلائی کا کام بھی انجام دے رہا تھا۔

پڑھنا نہ بھولیں:امریکہ نے ایران کو ایک بار پھر سے آنکھیں دکھانا شروع کردیں
 
چین میں سیاحوں کی گاڑی بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ واقعہ وویون کے سیاحتی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے سڑک بلاک ہوگئی جبکہ ساتھ گزرتے دریا کی روانی بھی متاثر ہوئی۔لاطینی امریکا کے ممالک سے آنے والے تارکین وطن نے پناہ کی درخواست منظور نہ ہونے پر میکسیکو کی سرحد پر لگی باڑ پھلانگنے کی کوشش کی۔ جن میں سے کئی کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ خبر ضرور پڑھیں:سعودی شہزادی آئی اور چھا گئی
 
تھائی لینڈ میں مظاہروں پر پابندی عائد ہے لیکن گزشتہ چار سال کے دوران گزشتہ روز پہلا مظاہرہ ہوا۔ مظاہرین نے مقدس پہاڑ کے ساتھ ججز کالونی کی تعمیر پر احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پہاڑ کے قریب مندر بھی ہے اس کا احترام کیا جائے۔بھارت میں صحت کی سہولتیں میسر نہ ہونے پر ایک این جی او نے اپنی مدد آپ کے تحت موٹرسائیکل ایمبولنس تیار کی ہے۔ یہ ایمبولنس گلیوں میں بھی جاسکتی ہے۔ جس سے غریب علاقے کے مریضوں کو کافی ریلیف ملا ہے۔