شب برات کے آتے ہی بلدیاتی اداروں کو بھی ہوش آگیا

شب برات کے آتے ہی بلدیاتی اداروں کو بھی ہوش آگیا


کراچی(24نیوز) شب برات کے آتے ہی کراچی میں بلدیاتی اداروں کو بھی ہوش آگیا، شہر بھر کے کچھ قبرستانوں میں صفائی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہر کام سر پر آجائے تو ہی کیا جائے۔کراچی کے بلدیاتی اداروں نے اپنی ریت نہیں بدلی۔ شہر بھر کے قبرستانوں میں صفائی کے انتظامات اب شروع کیئے۔

یہ بھی پڑھیں:آصف علی زرداری نے’’دل دیاں گلاں‘‘نواز شریف سے کر ڈالیں 

 شہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ خوابِ خرگوش کے مزے لیتی رہی اور کام کچھ نہ کیا۔ شہر بھر میں 180 رجسٹرڈ قبرستان موجود ہیں لیکن بلدیاتی ادارے محض چند قبرستانوں میں صفائی کا کام کرتے ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:نواز شریف ہارا ہوا۔۔۔فواد چوہدری نے میاں صاحب کو نیا نام دے دیا 

 شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہےکہ پیاروں کی آخری آرامگاہوں کو صاف رکھا جائے۔گندگی ہوتی ہے تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔