حالیہ بجٹ نامعقول بجٹ ہے: ڈاکٹر عاصم

حالیہ بجٹ نامعقول بجٹ ہے: ڈاکٹر عاصم


کراچی(24نیوز) سابق مشیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے وفاقی حکومت کا بجٹ نا معقول قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیونکہ اگلی حکومت نوازشریف کی نہیں اس ہی لئے ایسا بجٹ پیش کیا گیا جس سے مستقبل میں ملک کو نقصان ہوگا۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی کی احتساب عدالت میں 17 ارب روپے جے جے وی ایل ریفرنس کی سماعت میں ڈاکٹر عاصم اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ نیب کے گواہ عظمت کے بیان پر آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کے وکلا جرح جاری رکھیں گے۔عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 19 مئی تک ملتوی کردی۔ عدالت کے باہر ڈاکٹر عاصم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے نہیں لگتا نیب کراچی والوں کو انسانوں کی طرح ٹریٹ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر خزانہ نے نان فائلرز کو پریشانی کی خبر سنادی

  ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ حالیہ بجٹ نامعقول بجٹ ہے۔ دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب کی تحقیقات میں رینجرز کی مداخلت کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی  چیف جسٹس سندھ نے ریمارکس دیئے کہ اب نیب کی تحقیقات بھی مکمل ہوگئیں ہیں۔ اور ڈاکٹر عاصم بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔ لہذا اب درخواست غیر موثر ہوچکی ہے۔ عدالت نے مزید سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito