میرے الیکشن لڑنے یا نہ لڑنے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی: شرجیل میمن

میرے الیکشن لڑنے یا نہ لڑنے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی: شرجیل میمن


 کراچی(24نیوز) سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن آج کراچی کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ڈائریکٹر انفارمیشن کو پانچ مئی کو بطور گواہ طلب کرلیا۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن لڑیں گے یا نہیں اس بات کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

 تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی محکمہ اطلاعات سندھ میں چھ ارب سے زائد کے مبینہ کرپشن ریفرنس کی سماعت میں سابق صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن اوردیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ شرجیل میمن کے وکیل نے گواہ پر جرح مکمل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:حالیہ بجٹ نامعقول بجٹ ہے: ڈاکٹر عاصم

 اس موقع پرمیڈیا سے غیررسمی گفتگومیں شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو جوکہتے ہیں ٹھیک کہتے ہیں کراچی کے لوگ صیح قیادت کی تلاش میں ہیں۔

شرجیل میمن نے آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کے حوالےسے کہا کہ میرے الیکشن لڑنے یانہ لڑنے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔ریفرنس میں عدالت نے مقدمہ کے مدعی ڈائریکٹر انفارمیشن زینت جہاں کو گواہی کے لیے پانچ مئی کو طلب کرلیا ہے۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito