اسکولوں سے ڈراپ آوٹ بچوں کے لیے بڑی خبر آگئی


کراچی(24نیوز) محکمہ تعلیم کا اسکولوں سے ڈراپ آوٹ بچوں کی رجسٹریشن کو بڑھانے کے لئے جدوجہد جاری۔ سیکریٹری تعلیم کا بھی اسکولوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہارکردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں محکمہ تعلیم کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد ڈراپ آوٹ بچوں کو واپس اسکولوں میں لانا اور بنیادی ضروریات مہیا کرنا تھا۔ سیکریٹری تعلیم اقبال درانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ کئی ایسے اسکول ہیں جن کی حالت انتہائی خراب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علم کا شوق جرم بن گیا
 
 دو ہزاراسکولوں کامرمتی کام کرلیا گیا ہے۔ آئندہ سال میں چارہزار اسکولوں کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔  پینےکا صاف پانی، واش رومز، فرنیچرزسمیت تمام سہولیات بھی سرکاری اسکولوں میں فراہم کی جائیں گی۔ محکمہ تعلیم اسکولوں سےڈراپ آوٹ بچوں کوواپس لانےمیں اہم کردار اداکررہےہیں۔

  ڈراپ آوٹ اسکول کےبچوں کےریشیومیں کافی حدتک قابو پالیا ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں:سرکاری سکولوں میں بچوں کا مستقبل کوخطرہ لاحق
 
دوسری جانب جامعہ کراچی میں پیغام پاکستان اور ہمارا نوجوان کے نام سے یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جامعہ کراچی کے وائس چانسلر اور دیگر نے شرکت کی۔جامعہ کراچی کے آرٹس اوڈٹوریم میں یوتھ کانفرنس منقعد کی گئی جس میں وائس چانسلر محمد اجمل خان سمیت کلیہ فنون کے ڈین اور مختلف ڈیپارمنٹ کے ہیڈ اور اساتذہ بھی شریک ہوئے۔ کانفرنس میں طالب علموں کو پیغام پاکستان سےآگاہی اور فرض شناسی کا درس دینے کے لیے تقاریر اور ملی نغموں کا بھی اہتمام کیا گیا۔