صدیوں پرانا مٹی کے برتن بنانے کا فن آج بھی برقرار


 اسلام آباد(24نیوز) مٹی کے برتن بنانے کا فن صدیوں پرانا ہے ترقی کے دور میں مٹی کے برتنوں کی اہمیت آج بھی کم نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق مٹی کے برتنوں اور اشیاء کی صدیوں پرانی تاریخ، آج بھی مٹی کے برتن بڑی خوبصورتی سے تیار کئے جاتے ہیں۔  بعض برتنوں پر اس قدر کام کیا جاتا ہے کہ انہیں دیکھ کر بنانے والے کے ہاتھوں رشک ہونے لگتا ہے۔رنگ برنگے مٹی کے برتن اور خوبصورت اشیا آج بھی گھروں کی زینت سمجھی جاتی ہیں۔ کچھ لوگ آج بھی مٹی سے بنے برتن اور دیگر اشیا کو گھروں کی آرائش اور ان میں بنے کھانے کھانا پسند کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں دلچسپ تصویری نمائش، صوفی ازم اور شاعری کی بازگشت
 
مٹی کے برتنوں کی تیاری کیلئے کمہار ایک خاص قسم کی مٹی استعمال کرتے ہیں۔ جس مٹی سے برتن بنتے ہیں وہ عام مٹی نہیں ہوتی۔ صرف چکنی یا سرخ مٹی سے ہی برتن تیار کئے جاتے ہیں۔ کمہاروں کا کہنا ہے کہ مٹی کا ایک برتن کے 56 مرحلوں سے گزرتا ہے تب جاکے ایک برتن بنتا ہے۔ مٹی کے برتن اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں۔ مٹی کے برتن میں کھانا کھانے کے بے شمار فوائد ہیں۔ جن سے انکار ناممکن ہے۔