ایمبولینس نہ مل سکی، غریب محنت کش کو گدھا گاڑی پر نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا

ایمبولینس نہ مل سکی، غریب محنت کش کو گدھا گاڑی پر نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا


ملتان(24نیوز) صحت کی سہولیات فراہم کرنے اور ہسپتال عملہ کےدعوؤں کی کلعی کھل گئی جب غریب محنت کش کو ہسپتال میں داخلے سے روک دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صحت کی سہولیات فراہم کرنے اور ہسپتال عملہ کےدعوؤں کی کلی کھل گئی جب غریب محنت کش کو ہسپتال میں داخلے سے روک دیا گیا۔  غریب محنت کش محمد شوکت کو ایمبولینس نا ملی تو گدھا گاڑی پر نشتر ہسپتال پہنچ گیا۔ ہسپتال کے گارڈز نے گدھا گاڑی کوہسپتال میں داخل ہونے سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں:خبردار، ہوشیار! اب دوسری شادی کرنے پر خوب پٹائی ہوگی
 
 مریض کے مطابق کچھ روز قبل اس کی ٹانگ کا آپریشن ہوا تھا اب وہ چیک اپ کرانے آیا تھا۔ مریض کا کہنا ہے کہ دوائیاں بھی نہیں مل رہیں اور ہسپتال میں بھی داخلے کی اجازت نہیں۔  پانچ دن سے دھکے کھا رہا ہے لیکن کو ئی شنوائی نہیں ہو رہی۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito