حکومتِ وقت کی عوام پر ایک اور مہربانی، پیٹرول پھر سے مہنگا کر دیا

حکومتِ وقت کی عوام پر ایک اور مہربانی، پیٹرول پھر سے مہنگا کر دیا


اسلام آباد ( 24 نیوز ) غربت میں پسے عوام پر ایک کے بعد ایک بم گرانے میں حکومت وقت کوشاں، بجٹ میں ٹیکسوں کا اتنا بڑا گراف ہاتھوں میں تھمانے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

24 نیوز کے مطابق ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافہ کی حکومت نے سمری منظور کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیا بجٹ آنےکے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی

پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 70 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 31 پیسے، مٹی کا تیل 3 روپے 41 فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 55 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں:خواتین کےلیےخوش خبری، سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی

پیٹرول کی نئی قیمت87 روپے 70 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 98 روپے 76 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 79 روپے 87 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 68 روپے 85 پیسے فی لیٹرمقرر کردی گئی۔

حکومت کی جانب سے غربت میں پسے ہوئے عوام پر رحم کرنے کے بجائے سمری مںظور کر لی گئی جو بہت بڑا ظلم ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کو جاتے ہوئے ملک و قوم کے ساتھ بھلا کر کے جانا چاہیے نہ کہ مہنگائی کے پہاڑ گرا کے جانے چاہئیں۔