کفایت شعاری مہم،گورنمنٹ کی مزید 12گاڑیاں نیلام

کفایت شعاری مہم،گورنمنٹ کی مزید 12گاڑیاں نیلام


اسلام آباد(24نیوز)وزیر اعظم کی کفایت شعاری مہم جاری، وزارت سمندرپارپاکستانیز کے ماتحت ادارے او پی ایف نے 12 اضافی گاڑیوں کی نیلامی کردیں۔

سمندرپارپاکستانیز کے ماتحت ادارے او پی ایف نے وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت 12 اضافی گاڑیوں کی نیلامی کردیں،معاون خصوصی زلفی بخاری نے محکمے کے مینیجنگ ڈائریکٹر عامر شیخ کی کوششوں کو سراہا،گاڑیوں کی نیلامی سے او پی ایف کو 71 لاکھ رپے موصول ہوئے ۔

او پی ایف نیلامی کے بعد فیول کی مد میں سالانہ 18 اعشاریہ 5 لاکھ روپے بچائے گا، جبکہ گاڑیوں کی رپیئر کی مد میں 13 لاکھ کی سالانہ بچت بھی ہوگی،معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا ہے نیلامی سے ملنے والی رقم اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ ہونگے۔ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق اداروں میں سادگی کو فروغ دے رہے ہیں۔ اداروں میں شفافیت ہمارا عزم ہے۔ جبکہ بچت اور سادگی اس وقت ملک کے لیے بہت ضروری ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer