گھریلو ناچاقی پر خاتون نے پانچ بچوں سمیت زہریلی گولیاں کھالیں

گھریلو ناچاقی پر خاتون نے پانچ بچوں سمیت زہریلی گولیاں کھالیں


میرپور( 24نیوزمیرپورآزادکشمیر کے علاقہ سماہنی میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے پانچ کمسن بچوں سمیت زہریلی گولیاں کھالیں،دو بچیاں دم توڑ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق  میرپورآزادکشمیر کے علاقہ سماہنی میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے پانچ کمسن بچوں سمیت زہریلی گولیاں کھا لیں، زہریلی گولیاں کھانے والی دو بچیاں دم توڑ گئیں،خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کی شناخت ناہید اختر کے نام سے ہوئی،3 بچیوں اور ماں کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس ذرائع نےخودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون کی شناخت ناہید اختر زوجہ یاسر مغل ظاہر کی گئی،بدقسمت خاندان کا تعلق گوڑھا سماہنی سے بتایا جاتاہے، گزشتہ روز خاتون کا اپنے سسرالیوں اور خاوند سے جھگڑا ہوا جس پر دلبرداشتہ ہوکرناہید اختر  نے اپنے پانچ بچوں سمیت زہریلی گولیاں کھالیں۔