علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان قانونی جنگ نیا رخ اختیار کر گئی

علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان قانونی جنگ نیا رخ اختیار کر گئی


لاہور (24 نیوز)قانونی جنگ سوشل میڈیا تک پہنچ گئی، گلوکاراوراداکارعلی ظفرنےمیشاشفیع کےخلاف ٹوئٹرپرمحاذسنبھال لیا،  کہاجعلی اکاؤنٹس سےشوشل میڈیا پردھمکیاں دی گئیں، ان اکاؤنٹس کےخلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیا۔

علی ظفر اور میشا شفیع کے درمیان قانونی جنگ نے نیا رخ اختیار کرلیا، اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر محاز سنبھال لیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں علی ظفر کا کہنا ہے کہ وہ زبانی یا دستاویزات پر مبنی کسی بھی قسم کے دعوے یا الزامات پر شواہد کے ساتھ جواب دینگے، علی ظفر نے اپنے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانیوالی مہم کے حوالے سے سرکردہ اکاؤنٹس کی تفصیلات کا بھی تبادلہ کردیا۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ وہ ان تمام اکاؤنٹس کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرچکے ہیں جس سے ان کو دھمکیاں دی گئیں جبکہ مزید ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی کیلئے انہوں نے عوام سے اپیل کہ وہ ان کے ساتھ تعاون کریں۔