وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پیچھاڑ

وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پیچھاڑ


24نیوز : وفاقی بیوروکریسی میں اعلی سطح پر بڑے پیمانے پر اکھاڑ پیچھاڑکردی گئی۔ وفاقی حکومت نےتمام وزارتوں کے سیکرٹریز کے تبادلے کردئیے۔

سیکرٹری پارلیمانی امور طاہر رضا نقوی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت، وفاقی حکومت نے بیوروکریسی میں بڑے  پیمانے پر تقررو تبادلے کر دیے۔مشیر اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد کی ہدایت پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکشن جاری کردئے، نوٹیفیکشنز کے مطابق ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن چوہدری مبارک علی کو عہدے سے ہٹا کر فوری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔

نو ٹیفیکشن کے مطابق گریڈ بائیس کی ثروت طاہرہ حبیب سیکرٹری وفاقی ٹیکس محتسب تعینات جبکہ گریڈ 22 کے اظہر علی چوہدری کو سیکرٹری ٹیکسٹائل تعینات کر دیا۔ ہاشم پوپلزئی کو سیکرٹری اوورسیز کے عہدے سے ہٹا دیا اور انکو سیکرٹری فوڈ اینڈ سیکورٹی تعینات کیا ہے۔سیکرٹری پوسٹل سروسز حامد ہارون کو او ایس ڈی بنا دیا۔ فضل عباس میکن سیکرٹری کیبنٹ جبکہ خالد مسعود چوہدری کو سیکرٹری صنعت وپیداوار تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شعیب احمد صدیقی کو سیکرٹری مواصلات جبکہ محمد اشرف کو سیکرٹری پارلیمانی امور تعینات کیا گیا۔ جمیل احمد سیکرٹری بین الاصوبائی رابطہ تعینات کر دیا۔

گریڈ بائیس کی رابعہ جویریہ آغا سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی اور پیر بخش جمالی کو سیکرٹری پوسٹل سروسز تعینات کیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق عامر اشرف خواجہ سیکرٹری میری ٹائم افیئر جبکہ ممتاز علی شاہ کو سیکرٹری مذہبی امور تعینات کیا گیا۔وفاقی حکومت نے کپٹین ریٹائرڈ جہانزیب خان ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن تعینیات کر دیا۔ گریڈ 21 کے ظفر حسن ایڈیشنل سیکرٹری انجاچ پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور محمد آصف کو ایڈیشنل سیکرٹری انجاچ اوورسیز پاکستانی تعینات کر دیا۔ سیکرٹری ٹیکسٹائل شاہ رخ نصرت، سیکرٹری صنعت و پیداوار معروف افضل، سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی خضر حیات خان، سیکرٹری مواصلات کا فرقان بہادر اور سیکرٹری پارلیمانی امور طاہر رضا نقوی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito