ایران کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

ایران کے وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے


24نیوز : اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پر آج پاکستان آرہے ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے باضابطہ مذاکرات کریں گے اور دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوگی۔  سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف وزیراعظم عمران خان سے بھی ملیں گے جب کہ ان کی عسکری رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق نئی حکومت کے بعد کسی بھی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito